18 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے رکن محمد کریم عابدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سعودی عرب کی توسیع پسندی کے خلاف اقدام کر کے ملت بحرین کو آل سعود کے خوفناک چنگل سے نجات دلائے۔

ابنا: محمد کریم عابدی نے کہا ہے کہ آل سعود نے، جسے علاقے اور عالم اسلام میں کوئي مقام حاصل نہیں ہے، علاقے میں اپنی پالیسیوں کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے اور وہ اپنے تیل سے حاصل ہونی والی آمدنی سے استفادہ کر کے یہ کوشش کر رہی ہے کہ صہيونی رياست کی حامی حکومتيں علاقے میں باقی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جو اسلامی انقلاب سے پہلے شاہ ایران کو صہيونی رياست کا آلہ کار کہتا تھا، آج خود صہيونی رياست کا آلہ کار بن چکا ہے اور شام کے مخالفین کی سب سے زیادہ مدد کر رہا ہے۔ کریم عابدی نے کہا کہ سعودی عرب نے علاقے میں سکیورٹی کا توازن بگاڑ دیا ہے اور گذشتہ ایک برس سے آل سعود کے کارندے بحرین، یمن اور عمان میں نہتے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔....... /169